Zindagi ik Safar

Ask for More Information

Meet The Author

Zindagi ik Safar

ہر منزل تک پہنچنے کے لئے ایک سفر کا قیام لازم ہے ہر خواب کی تکمیل ، ہر ذات کی تعمیر اور ہر  لاحاصل کو حاصل کرنے کی طلب میں میں ایک انسان نہ جانے کتنے سفر طے کرتا ہے۔  اور یوں انسان کی زندگی  سفر کرتے کرتے اختتام پذیر ہو جاتی ہے۔ انسان کی زندگی ایک سفر ہی تو ہے  ۔انسان اشرف المخلوقات جس کو اللہ عزوجل نے اپنے نور سے بنا کر اپنی شان قدیری  کے چند جلوے اس علم پر ظاہر کیے ہیں۔ اور اسے تمام مخلوقات سے افضل حسن بخشا ۔پر اس کے اندر ایک ادھورا پن چھوڑ دیا اور انسان کو بڑی خوبصورتی سے ایک جسم کے سانچے میں قید کر کے اس دنیا کے سفر پر روانہ کر دیا گیا ۔ زندگی کے اس سفر میں روح ،دل و دماغ اور ضمیر جیسے کچھ ہتھیار قدرتی طور پر اس کے سفر سے مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے لیے عطا کردیئے گئے ہیں ۔جن کے صحیح استعمال سے وہ زندگی کے اس سفر کو کامیاب بنا سکتا ہے ۔انسان اللہ عزوجل  کی قدرت اور عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ظاہری طور پر ہر لحاظ سے مکمل اور دل آویز ہے ۔مگر انسان ہونے سے انسان بننے بننے تک کا سفر بڑا کٹھن ہوتا ہے۔ بظاہر تو تمام خاکی انسانی جسموں کے سانچے میں قید انسان  کہلاتے ہیں مگر انسان پیدا ہونا اور انسان بننا ان دو چیزوں میں بالکل بھی مماثلت نہیں۔ یہ دو چیزیں کافی حد تک فرق کا شکار ہیں۔ انسان ہونے سے انسان بننے تک کے سفر میں یا  یوں کہہ لیں کہ انسان کے باطن کے ادھورے پن کو مکمل کرنے کے لئے لیے اسے جس نگینے  سے پُر کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے وہ انسانیت ہے۔ جو اس کے وجود کو مکمل کرتی ہے۔ زندگی کے اس سفر کو کامیاب بنانے کے لیے بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔  ” انسانیت کے بغیر انسان کا باطن ادھورا ہے”اور نہ زندگی کایہ سفر  کبھی بھی پایا تکمیل تک  پہنچ سکتا ۔اک چراغ کو چمکنے کے لئے اندھیرے کی ضرورت ہوتی ہے مگر اگر وہ اندھیرے میں بھی نہ چلے تو وہ کبھی بھی اپنا وجود ثابت نہ کر پائے گا اور وہ اندھیرا اس کے وجود پر غالب آجائے گا اس کے وجود کو بیکار کر دے گا ۔اسی طرح انسان انسان بننے تک کے سفر میں اگر زندگی کے اندھیروں میں  انسانیت کا چراغ  روشن نہ کے پائےتو کبھی بھی اپنی زندگی کے سفر میں کامیاب نہ ہو گا جب انسانیت کا چراغ کے انسان کے اندر جگمگائے گا ۔تو اس کی زندگی کا سفر سحل ہو جائے گا۔  جس کے تحت اس سے منسلک مسافروں کا سفر بھی آسان ہو  گا ۔اور اس سفر خود کو ثابت کرتا چلا جائے گا۔   اور اگر وہ اپنے اندر انسانیت کے چراغ کو نہ جلا پایا تو وہ زندگی کی تاریکیوں کا شکار ہوجائے گا ۔اور اس اس طرح زندگی کے اندھیروں میں اپنی ذات کو کھو دے گا ۔انسانیت  زندگی کے اس  سفر کی  پہلی کامیابی ہے۔ انسانی زندگی کا یہ سفر ایک جنگ ک مانند ہے انسان کا باطن ایک میدان جنگ۔” روح  کے تابع ہو کر، انسانیت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دل و دماغ کے صحیح استعمال  زندگی کی اس جنگ کو جیتا جا سکتا ہے”۔ اس طرح روح اور دل و دماغ انسان کے لیے لیے ہتھیار کا کام کرتے ہیں اسی طرح  انسان کا سب سے بڑا دشمن اسی کے اندر موجود ہے۔ جو اس کا نفس ہے ۔اس شخص نے اپنے نفس پر قابو پا لیا وہ زندگی کے اس سفر میں کامیاب رہا ۔مگر یہ  اتنا آسان نہیں “نفس کو مارنا تو ایک بہت بڑا جہاد ہے” اور  یہ جہاد تو آمنے سامنے کے جسموں کے جہاد سے بھی بالاتر ہے “نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاد کو جہاد اکبر قرار دیا ہے “کسی بڑے گناہ  یاناجائز کام سے اس جنگ کا ارتقاء نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ چھوٹے چھوٹے  محاذوں صورت میں اپنی وقتن فوقتن  ایک انسان کے اندر ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ جس میں اگر روح جیت جائے تو بڑے بڑے محاذوں پر انسان کو کامیابی سے ہمکنار کردیتی ہے ۔زندگی کے اس سفر کو ایک خوبصورت منزل کی جانب لے جاتی ہے اور اس طرح  انسان اپنے زندگی کے سفر کے اختتام پر انسانیت کا تاج پہنے خود کو ایک خوبصورت منزل پر پہنچا ہوا پاتا ہے ۔ زندگی کے سفر کے کامیابی صرف نفس کی موت سے ہی ممکن ہے۔ اپنے ذات سے “میں، انا ،غرور، تکبر ،بغض بددیانتی ،حسرت اور ہر اس خواہش کی نفی جس سے نفس کو تقویت ملے سے ہی نفس کی موت ممکن ہے۔ “نفس کی موت اس جسم میں قید روح کی فتح ہے۔” اور “جن جسموں پر   یہ قید روح راج کرتی ہے  وہ زندگی کے سفر کی ہر پریشانی سے جسم کو رہا کرتی ہے” اور دوسری جانب اگر نفس انسان پر غالب آجائے تو انسان ایک شکستہ دل کے ساتھ اور کھوکھلے جسم کے ساتھ اس سفرکے  اندھیروں اجالوں میں خود کو کہاں کھودے اور خود کوکس منزل پر کھڑا پائے۔ اس کے جواب سے تو شاید وہ خود بھی آشنا نہیں۔ الغرض، “نفس کی موت انسانیت کی جیت اور زندگی کے سفر کی تکمیل ہے “

2 reviews for Zindagi ik Safar

  1. Adeela Khan

    A brilliant and fascinating effort…💓
    Highly appreciated👌💓😘

  2. Hanfa Azad

    Wow….great….aaap k ilfaaz se aap ki soch ki clarity jhalak rhi h…bht khoobsurat likha aap ne…umeed h k aagay bhi aap ki mazeed tahreerein prhne ko milein gi…iA🌸

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?