Muskarahat e Eid Novel by Umme Aqsa
Muskarahat e Eid is a Arrange Marriage Based, Family Based Novel by Umme Aqsa Published in Shuaa Digest March 2026.
Meet The Author
Shikasta Dareeche by Umme Aqsa Published in Kiran Digest December 2025.
ناول: شکستہ دریچے از اُمِ اقصیٰ
کرن ڈائجسٹ دسمبر ۲۰۲۵
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
گُل مہر ایک سچی، معصوم اور باہمت لڑکی ہے، جس کا خواب ہمیشہ اپنے ماں باپ کا سہارا بننا تھا، ان کا فخر بننا تھا—اور وہ واقعی بنی بھی۔ بہنوں کی شادی کے بعد اس کے والد شدید بیمار رہنے لگے، جس کے باعث گُل مہر کو محض میٹرک کے بعد ہی گھر کی تمام ذمہ داریاں سنبھالنی پڑ گئیں۔ کم عمری اور کم تعلیم کی وجہ سے اسے کوئی مناسب ملازمت نہ مل سکی، چنانچہ مجبوری نے اسے ماڈلنگ کی دنیا میں دھکیل دیا۔ یہی سلسلہ آگے بڑھتے بڑھتے ٹک ٹاک ویڈیوز تک جا پہنچا۔
یہ بات قابلِ غور ہے کہ گُل مہر نے یہ سب نہ دولت کی ہوس میں کیا، نہ شہرت کے خمار میں۔ اس کا واحد مقصد اپنے گھر کا چولہا جلانا تھا۔ وہ بخوبی جانتی تھی کہ وہ جو کر رہی ہے وہ درست نہیں، مگر اس کے پاس اس کے سوا کوئی اور راستہ بھی تو نہ تھا۔
یہاں ناول ایک نہایت حساس سوال اٹھاتا ہے:
ہم اکثر لوگوں کو ان کے کام کی بنیاد پر جانچتے ہیں۔ یہ کہنا مقصود نہیں کہ ماڈلنگ، اداکاری یا ٹک ٹاک پر موجود ہر عمل درست ہے بلاشبہ بہت سی باتیں غلط بھی ہیں مگر کیا کبھی ہم نے یہ سوچا کہ بطور ناظرین ہمارا رویہ کتنا درست ہے؟
کیا کسی کی پوسٹ پر گالیاں دینا، لباس پر طعن و تشنیع کرنا، اور لعنت ملامت کرنا ہمارا حق بنتا ہے؟
ہم بغیر یہ جانے کہ سامنے والا یہ سب اپنی مرضی سے کر رہا ہے یا محض اپنی بھوک مٹانے اور گھر چلانے کے لیے، فیصلے صادر کر دیتے ہیں۔ ہمیں ان کا لباس تو صاف دکھائی دیتا ہے، مگر کیا ان کی مجبوری، ان کی بھوک، ان کے حالات بھی ہمیں نظر آتے ہیں؟
اور اگر بالفرض وہ نظر آ بھی جائیں، تو کیا واقعی ایسے لوگ موجود ہیں جو آگے بڑھ کر ان کی بھوک مٹانے کا ذریعہ بنیں؟
کام چاہے غلط ہی کیوں نہ ہو، ہمیں پھر بھی یہ حق حاصل نہیں کہ ہم کسی کی تذلیل کریں، کسی کو گالیاں دیں یا اسے حقارت کی نظر سے دیکھیں۔ کیونکہ آخرکار ہر انسان اپنے رب کے سامنے جواب دہ ہے، ہم نہیں۔
مصنفہ نے ایک نہایت اہم، نازک اور معاشرتی طور پر حساس موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ اگرچہ اس ناول کا انجام دردناک ہے، مگر پیغام بے حد وسیع اور گہرا ہے۔
یہ ناول محض ایک کہانی نہیں، بلکہ ہمارے رویّوں پر ایک خاموش مگر گہرا سوال ہے۔
Muskarahat e Eid Novel by Umme Aqsa.
Muskarahat e Eid is a Arrange Marriage Based, Family Based Novel by Umme Aqsa Published in Shuaa Digest March 2026.
Views: 139
Reviews
There are no reviews yet.