Ishq e Gheiz

ReadDownload
Ask for More Information

, ,

Ishq e Gheiz written by Amraha Sheikh

کہانی سے اقتباس
بارش کی وجہ سے سب بری طرح بھیگ چکے تھے۔۔۔ بھیگ تو وہ بھی رہا تھا۔۔۔۔ مگر اسے اپنی کوئی پرواہ نہیں تھی
سب نے وشہ کو دیکھا جو آنکھیں پٹ سے کھولتی انھیں جانے سے منع کر رہی تھی۔۔۔
سنا نہیں تم سب نے۔۔۔۔ جاؤ اندر اور زیاف لے کر جاؤ واپس سیڑھی۔۔۔،۔ مجھے دوبارہ بات دہرانی نہ پڑے ۔۔
رزم نے اپنی رعب دار آواز میں سب کو حکم صادر کیا۔۔۔
سب نے ترحم بھری نظروں سے وشہ کو دیکھا جو ہلکے ہلکے نفی سے سر ہلا رہی تھی۔۔۔۔۔ پھر رزم کو دیکھ کر سب ایک ایک کر کے جانے لگے۔۔۔۔
میں کیسے اترونگی۔۔۔ہاں۔۔۔ پلیز رکو سب۔۔۔۔وشہ غصے سے چیخی۔۔
وشہ کی آواز پر سب نے ایک بار پھر اسے دیکھا۔۔۔میری آپی کا اب اللہ‎ ہی حافظ ہے حنان بڑبڑاتا افسوس سے سر جھٹکتا چلا گیا۔۔۔۔
اف اللہ‎ میرے ہاتھ پھسل رہے ہیں۔۔۔۔ بچاؤ مجھے پلیز۔۔ وشہ چیخ رہی تھی۔۔۔ جب کے رزم سکون سے کھڑا رہا۔۔۔
چلاؤ مت اب یہاں کوئی نہیں آئے گا۔۔۔ رزم نے سکون سے کہا۔۔۔۔۔زیاف سیڑھی رکھ کر بھاگتا ہوا آرہا تھا۔۔۔۔
جب رزم نے اسے ہاتھ کے اشارے سے پلٹ جانے کو کہا۔۔۔۔
وشہ بےبسی سے اسے دیکھنے لگی۔۔۔ جو بھائی کے اشارے سے چپ چاپ مڑ کر چلا گیا۔۔۔
یا اللہ‎ موت کا فرشتہ ہی بھیج دیں۔۔۔ یہ تو جلاد ہوگئے ہیں۔
وشہ روہانسی ہو رہی تھی۔۔۔۔ جب رزم کی آواز اسکے کانوں میں پڑی۔
باتیں کرتی تھکتی نہیں ہو۔۔۔ جو خود سے بھی باتیں کرتی رہتی ہو۔۔۔۔اس کی بات سن کر وشہ نے تپ کر جھٹکے سے پیچھے اسے دیکھنا چاہا۔۔۔ مگر برا ہوا ۔۔۔،۔۔۔ ہاتھ پھسل گیا۔۔۔

Amraha Sheikh is a Social Media writer and now her Novels are being written with Novels Hub. Novels Hub is a new platform for new or well-known Urdu writers to show their abilities in different genres of Urdu Adab.

Regards

Novels Hub

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ishq e Gheiz”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?