Article Waldain Aur Aulaad

Ask for More Information

Article Waldain Aur Aulaad

ماں باپ اور بچوں کا رشتہ ایک انتہائی خوبصورت رشتہ ہے۔۔
یعنی اللّٰہ تعالیٰ نے کس قدر خوبصورتی سے یہ رشتے بنائے ہیں نا۔۔
اکثر سوچتی ہوں کہ والدین اور اولاد سے زیادہ اچھا کون دوست ہوسکتا ہے۔۔
ایک بچے کے سب سے قریبی اور مخلص دوست ماں باپ ہی ہوتے ہیں۔۔
وہ اپنی ہر بات جا کر انہیں بتاتا ہے۔۔
ان سے سیکھتا ہے ان سے سمجھتا ہے۔۔
والدین اپنی اولاد کو دنیا کا بہترین انسان بنانا چاہتے ہیں ہمیشہ۔۔
لیکن ایک نظر زرا معاشرے کے سیاہ پہلو پر بھی ڈالتے ہیں۔۔
معاشرے میں کچھ ماں باپ ایسے بھی ہیں جو اپنی اولاد سے بلکل ہی غافل ہیں۔۔
جنہیں صرف دنیا میں دو چیزوں سے پیار ہے ایک خود سے اور ایک پیسے سے۔۔
ایسے ماں باپ اپنی اولاد کو پیسوں کے عوض بھی تول دیتے ہیں۔۔
ایک اور طرف دیکھیں تو کچھ ماں باپ ایسے بھی ہیں جو اپنے بچوں پر بے جا روک ٹوک کرتے ہیں۔۔
جو اولاد کی زندگی جیسے خرید لیتے ہیں۔۔
کہ چلنا ہے تو ہماری مرضی سے۔۔
بیٹھنا ہے تو ہماری مرضی سے۔۔
کھانا ہے تو ہماری مرضی سے۔۔
سانس بھی لینا ہے تو ہماری مرضی سے۔۔
کسی کو دوست بنانا ہے تو ہماری مرضی سے۔۔
اور بھی بہت کچھ۔۔
ایسے ماں باپ اپنے بچوں کو ٹارچر کرتے ہیں انہیں مینٹلی سٹرونگ بنانے کے بجائے کمزور کرتے ہیں۔۔
جب ماں باپ یوں کرتے ہیں تو بچے بھی زہنی طور پر مفلوج ہونے لگتے ہیں۔۔
ماں باپ کی آواز پر سہم جاتے ہیں۔۔
جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔۔
ماں باپ کی آواز پر تو بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ آجانی چاہیے نا۔۔
وہ خوش ہوجائیں ایسے جیسے بہت مخلص دوست انہیں بلا رہا ہو۔۔
مجھے غلط مت سمجھیے گا۔۔
ہمارے معاشرے کا تاریک پہلو یہی کہتا ہے۔۔
بات کریں اگر اولاد کی تو وہ بھی کچھ کم نہیں۔۔
بعض اولادیں اپنے ماں باپ کے لیے زلت کے سوا کچھ نہیں۔۔
ماں باپ سے ہمیشہ تمیز اور ادب سے بات کرنی چاہیے۔۔
مگر بعض اولادیں یہ نہیں سمجھتیں۔۔
ماں باپ بوڑھے ہوجائیں تو ان کی خدمت کرو نا کہ ان سے بیزار ہوجاؤ۔۔
والدین کے ساتھ ایک اچھے دوست بن کر رہو۔۔
اپنی ہر بات انہیں بتاؤ۔۔
ان سے مشورے لو۔۔
انہیں اپنا ایک اچھا دوست سمجھو۔۔
والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی پرورش کریں۔۔
اور اولاد کا یہ فرض ہے کہ وہ ماں باپ کی خدمت کرے۔۔
کبھی کوئی ایسا کام مت کریں جس سے بعد میں آپ کو رنج پہنچے۔۔
۔«««««۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Article Waldain Aur Aulaad”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?