دو لوگوں کی مختصر سی کہانی جو اپنی اپنی شادی کو کافی سال اور مواقع دیتے ہیں لیکن پھر انکی طلاق ہوجاتی ہے اور وہ اپنے اپنے شبہات کے ساتھ ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔۔۔۔۔
تائبہ جسے دس سال بعد احساس ہوا کہ وہ بھلے ہی عورت ہے لیکن عزت اور حقوق اسکے بھی ہیں اب وہ اکیلی تو رہ سکتی ہے مگر اس مرد کے ساتھ نہیں۔۔۔۔
اور آریان جس نے سات سال تک ایک عورت کی ہر خامی برداشت کی سوائے بے وفائی کے۔۔۔۔۔
کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں کھبی نہ کبھی ہیراسمنٹ کا نشانہ بنتا ہے اور کسی کو بتا بھی نہیں پاتا, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کئ جو سچے اور پر خلوص رشتوں کئ تلاش میں خود کہیں کھو جاتا ہے, کہانی ہے ہر اس انسان کی جو وقتی طور پر نفس کئ پیروی کر کے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی خراب کر لیتا ہے, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں سب کے ساتھ رحم کا معاملہ کرتا ہے سواۓ اپنے آپ کے