Poetry Collection by Naila Tariq

Ask for More Information

Meet The Author

Poetry Collection by Naila Tariq

ہر حس ہوتی جا رہی ہے بے حس ،کہ ہر چیز اب ہے رازِ کن
 نائلہ تیری کہانی بھی اب ہے  ،اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

جنّت سے پہلے کی ہے تکمیلِ خیال کی تمنا
میں، خالی جھولی، اٹھے ہاتھ،  شہرِ مدینہ

کچھ ہیں احساس میرے، کچھ کو تجربے کا نام دو
میرے ہر شعر پر  محترم واہ! کہہ دو، ہاہ! کہہ دو

مجھ پر کرم ہے میرے رب کا صاحب
محبت کی تبرک میرے حصے آئی ہے ۔

کچھ دوست ہی ہیں جو زندگی خوشگوار رکھتے ہیں
ہاۓ اللّه !  ورنہ قبر تک تو رشتے دار بھی پہنچا دیتے ہیں

زلفیں کر دیتی ہيں قتل سرِعام
تلوار پر تو خوامخاہ کا الزم ہے

شرارتیں بھی زیور ہوتی ہیں ان کا
خوبصورت چہرے کے یہ مالک لوگ

انسان خود کو ہی شرم سار کر رہا ہے
نفس، ذات پر غلبہ جو پا رہا  ہے

محتاط رہيے، احتیاط کیجیۓ، فاصلہ رکھیے، آ گاہ کر رہی ہوں
میں قلم نگار ہوں محترم ،کردار بناتی ہوں تو قتل کر دیتی ہوں

دیکھتے ہیں چہرہ میرا، کہتے ہیں مڑ کر پارس مجھے
کہ میں جس کو چھو لوں سونا، کہ چھوڑ دوں تو مٹی

تلخیوں کے بخیر  بھی خوشیوں کا گمان رکھنا
  جیسے کانٹو ں کے بخیر پھولوں پر دیاں رکھنا

درد بہت سے ہیں زمانے میں لیکن
یہ ہجر محبت کا، جان لیوا ہے

وہ چاہتا ہے نام لوں میں بار بار اس کا سرِ محفل
اسے سمجھا! قیمتی چیزو ں کا یوں تذکرہ نہیں کرتے

میں زندگی میں بس اب ایک ہی گناہ  کروں گی
میرے بابا کو رُلانے والے کو سلام نہیں کروں گی

بادلوں کی بھی کیا قسمت ہے ،اے جاںِ عزیز
کہ روتے ہیں جب وہ تو، مسکراتی دنیا ہے

وہ آنکھیں، اسکے الفاظ غضب، اندازِ سادگی
 پہلی نظر کی یہ پہلی محبت دل منجمد، ہاۓ!

مسکراتا ہے جو وہ  سامنے میرے
جاں حلق میں اٹک  سی جاتی ہے

ایک ہم بھی فدا ہیں انکے اندازِ شرارت پر
کچھ حسرت ہے کہ اظہارِ محبت بھی وہ کریں

میں چرس کے نشے کو بھی برا نہیں کہتی
!!محترم
خدا بس کسی کو کسی کی عادت نہ لگاۓ

ہاتھ پکڑ  مضبوطی سے،خیال رکھ  کہ مجھے چھوڑ نہ تنہا اب
میں تیری محبت میں مدہوش لڑکا گھر کا راستہ نہیں جانتا

معیار الگ الگ ہے  یہاں عزت کی تقسیم کا
بیٹے کی ماں خود کو اب خدا سمجتی ہے

1 review for Poetry Collection by Naila Tariq

  1. Zuni

    U nailed it Naila👌🏻🌸

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?