Poetry Collection by Noor ul Huda

Ask for More Information

Poetry Collection by Noor ul Huda

بےوفاوں کا تو الگ ہی حساب و جزا ہوگا
کیا سماں ہو جب سب جزا کھلے عام ہو گا
نظریں چرائیں گے ظالم سب اہل محبت سے
جب معلوم ہوا کہ محبت کا یہ حال  ہوگا
 شاید بھرم رکھ ہی لیں گے محبتوں کے راہی
اگر محبت خود ہی لے انتقام تو کیا حشر ہوگا
ہنستی زندگی کو ہی اجاڑ دیتے ہو نام محبت پر
اگر محبت خود اس الزام کا لے بدلہ تو کیا ہو گا
کائنات کی تشکیل میں تھی محبت تو روز اول
اگر بنا ڈالو اسی محبت کو ہی مذاق تو کیا ہوگا
توڑ دیتے ہو خدا کے گھروں کو  لطف کی خاطر
اگر بتلا ڈالے تم کو خدا اسکی سزا تو کیا ہو گا
بےحس بن جاتے ہو دوران محبت سوالی کے لیے
اگر بےحس بن گیا سوالی روز جزا تو کیا ہو گا
بناتے ہو مزاق سجدوں میں مانگی گئی محبت کا
اگر بن گئے خود تماشا روز حساب تو کیا ہوگا
تھام  لیتا ہے،لے گا روتوں کو خدا ہدی دے کر
اگر روٹھ گیا نور تمھاری تقدیر سے تو کیا ہوگا

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Poetry Collection by Noor ul Huda”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?