Day Breaker

ReadDownload
Ask for More Information

, ,

Day Breaker written by Amraha Sheikh

کہانی سے جھلکیاں
رمشا کی ہمّت نہ ہو سکی کے وہ اس سنسان گلی میں اپنے پیچھے آنے والے کو دیکھ سکے اس لئے چلنے کی رفتار تیز کردی یکدم اسے چاپ کی آواز دور ہوتے سنائی دی۔۔ شکر کا سانس لے کر اُس نے جیسے ہی پلٹ کر دیکھا خوف سے اُسکی آنکھیں پھٹنے کے قریب ہوگئیں۔۔۔سامنے ہی گولڈن براؤن لمبے گھنے بالوں کی پونی باندھے ہوۓ سرخ و سفید رنگت، جب کے آنکھوں کا رنگ لبوں پے لگی سرخ لپسٹک جیسا تھا۔ لمبی سی سادی میکسی میں پیروں میں لمبی پتلی ہیل پہنے وہ بہت مختلف اور خوبصورت ،لگنے کے ساتھ بہت پُراسرار بھی لگ رہی تھی۔۔۔۔رمشا کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑ گئی اچانک ہی موسم نے انگڑائی لی تیز ہواؤں کے ساتھ باریک باریک برف باری ہونے لگی رمشا کو نہیں پتہ تھا کہ اُسے وہاں کتنا وقت ہوا ہے اس سے قبل وہ ہمّت متجمہ کر کے دوڑ لگاتی سامنےکھڑی لڑکی تیزی سے اسکے نزدیک آئی۔۔۔
رمشا جھٹکے سے نیچے گرتی بُری طرح کانپنے کے ساتھ بنا آواز کے رونے لگی۔۔۔
شش! میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گی آخر کو ہم بہت اچھے دوست ہیں۔۔۔۔وریٰ پُراسرار سا مسکراتی ہوئی اُسکے سامنے نیچے بیٹھی۔۔
ڈرو مت اگر سمجھ جاؤ تو میں تمہیں چھوڑ دوں گی ورنہ پتہ نہیں کیوں مجھے بہت غصّہ آجاتا ہے۔۔۔۔وریٰ بولتے ساتھ ایک دم غڑا کر اسکے چہرے کے نزدیک گئی رمشا کا سانس اٹکنے لگا وہشت سے اسکے اوسان خطا ہونے لگے اسے لگا وہ مر جائے گی اُسے پہلے ہی وریٰ کے ہاتھوں کو دیکھ کر بعد بدل کر چلے جانا چاہیے تھا جس کے نوکیلے سرخ ناخنوں کو دیکھتے ہی عجیب احساس ہوا تھا۔۔۔
چچ بہت ڈرپوک نکلی تم تو اور چلی تھی مقابلہ کرنے ہونہہ بے فکر رہو اقصیٰ اور سمیر کی طرح تمہارا خون نہیں نچوڑوں گی۔۔۔ وریٰ نے کہتے ساتھ ہی منہ کھولا اس سے قبل وہ حملہ کرتی رمشا زمین بوس ہوگئی۔۔۔

Amraha Sheikh is a Social Media writer and now her Novels (Day Breaker) are being written with Novels Hub. Novels Hub is a new platform for new or well-known Urdu writers to show their abilities in different genres of Urdu Adab.

Regards

Novels Hub

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Day Breaker”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?