Afsanay

Gunah Khubsorat Hote Hain

گناہ خوبصورت ہوتے ہیں ، ہاں یہ کمال ہوتے ہیں۔ چمکتی ہوئی نظروں کا دھوکا ہوتے ہیں ، اللّٰہ سے دوری کا سبب ہوتے ہیں ، شیطان کی قربت کا پختہ ثبوت ہوتے ہیں ۔ ہم آہستہ آہستہ گناہ کے راستوں پر چلتے جارہے ہیں کیونکہ گناہ ہوتے ہی خوبصورت ہیں ، گناہ خوبصورت ہوتے ہیں یہ شیطان اسے خوبصورتی سے ہمارے سامنے پیش کرتا ہے ؟ کبھی سوچا ہے ؟ چھپ کر کیے جانے والا ہر عمل گناہ کہلاتا ہے پھر بھلے ہی وہ چوری ہو ، چغلی ہو ، قتل ہو ، ڈاکا ہو ، زنا ہو ، یہ آج کل کی بے حیا محبت ہو ! یہ سب گناہ میں شامل ہوتے ہیں۔ جہاں تک شیطان کی بات ہے تو وہ تمھیں ہر ایک چیز سونے کی پلیٹ میں رکھ کر دیکھاتا ہے بہت خوبصورتی سے تاکہ تمھارا دل اس چیز کو کرنے کے لیے تڑپے اور تم اللّٰہ کی نافرمانی کر کے اس چیز کو حاصل کرو اور شیطان کے غرور اور تکبر میں اضافہ کرو ۔ اور ایسا ہی ہوتا ہے ۔ آج کل ہر نوجوان کسی نہ کسی کے عشق میں گرفتار ہے ۔ کیوں ؟ کیا اللّٰہ نے کہا ہے ؟ کیا کبھی سنا ہے ۔ کہ اللّٰہ نے فرمایا ہو کہ اے بندے ! اگر تمھیں کسی سے محبت ہو تو پہلے اسے اپنی گرل فرینڈ بناؤ پھر ایک دوسرے کو جاننے کے لیے ملاقاتیں کرو ، موبائلز پر باتیں کرو ، اپنوں سے جھوٹ بول کر ایک دوسرے سے ملنے جاؤ ۔ کیا یہ سب اللّٰہ نے فرمایا ہے ؟ نہیں ایسی بےحیائی کرنے کی اجازت میرا خدا تو نہیں دے سکتا ۔۔ تو سوچو کون دے سکتا ہے ، تم کس کی بات پر عمل کر کے کس کی پیروی کرتے چلے جارہے ہو ۔ اللّٰہ نے تمھیں محبت کرنے کی اجازت دی ہے لیکن محبت پوری کرنے کے لیے ایک شرط رکھی ہے کہ اگر تمھیں کسی سے محبت ہو تو تم اسے نکاح کی دعوت دو ( سبحان اللہ) کتنا پاک اور سچا ہے میرا خدا ۔ لیکن نہیں یہ تو بورنگ ہے ۔ اس میں وہ مزا نہیں جتنا ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھومنے میں ہیں ۔ اللّٰہ کا راستہ تو حق اور انصاف کا راستہ ہے کتنا بدمزہ راستہ ہے۔ ( نعوذ باللہ) جبکہ شیطان کا راستہ کتنا دلکش ہے اور آج کل سب یہی کرتے ہیں کہ اگر تمھیں کوئی پسند آ جائے تو پہلے اسے گرل فرینڈ/ بوائے فرینڈ بناؤ پھر اگر تمھیں لگتا ہے کہ اس کے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے تو اسے پرپوز کرو اور اگر نہیں لگتا کہ وہ شخص زندگی گزارنے کے قابل ہے تو اسے استعمال کر کے فارغ کرو ۔ پھر اپنے گھر والوں سے چھپاؤ اور اگر پکڑے گئے تو اظہار کر دو اور اگر گھر والے شادی پر نہیں مانے تو گھر چھوڑ کر بھاگ جاؤ ۔ آج کل کا یہی ٹرینڈ ہے تم آج کل کے زمانے میں رہ رہی/رہے ہو ۔ دوستوں میں تمھاری واہ واہی ہوگی وغیرہ وغیرہ ۔ اللّٰہ کا پاک راستہ ہر بےحیائی اور بداخلاقی سے پاک ہے جبکہ شیطان کا راستہ صرف دوزخ کی آگ کے سوا اور کچھ نہیں۔ بات کرتے ہیں چوری کی ، جب کوئی انسان چوری کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے دل ودماغ میں کئی سوچیں چل رہیں ہوتی ہیں۔ چوری کرنے کی وجہ ضرورت ہوتی ہے ضروت پوری کرنے کے لیے اللّٰہ نے فرمایا کہ محنت کرو ،صبر کرو تمھیں وہ سب ملے گا جس کا تم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا ۔ لیکن محنت ! شیطان کہتا ہے ۔ محنت کون کرے اگر یہ کام تمھیں بنا کسی چوں چاں کے مل سکتا ہے ، روز محنت کر کے بھی تم اتنا نہیں کما سکتے جتنا تم ایک بار کی چوری سے کما سکتے ہو ۔ سونا ، چاندی ، لاکھوں روپے تمھیں چند گھنٹوں میں مل سکتے ہیں ۔ تو دن رات کی محنت کا کیا فائدہ جہاں تم ایک دن کے چند پیسے کما کر لاؤ گے ویہی تم کچھ پلوں میں مالا مال ہو جاؤ گے اور پھر تمھیں اس کی آہستہ آہستہ عادت ہو جائے گی ۔ انسان شیطان کے دھوکے میں اور اس کے خوبصورت تصورات کی وجہ سے اپنے ایمان اور عقیدے کو کمزور کر دیتا ہے اور شیطان کا کہا ماننے لگتا ہے ۔ کسی کا قتل کر کے تم اس کا حق وصول کر سکتے ہو۔ پھر بھلے ہی وہ اس کا مال ہو ، زمین ہو ، یہ جائیداد ہو ۔ اس شخص کو قتل کر کے تم اپنی خواہش مکمل کر سکتے ہو ۔ تنگ لباس پہننا آج کل کا فیشن ہے اگر تم آج کل ہے دور کے ساتھ نہیں چلیں تو تم پیندوں کہلاؤ گی۔ نماز کا وقت ہے لیکن پسندیدہ پروگرام آ رہا ہے ۔ پروگرام میں اچھا سین آنے والا ہے دل چاہ رہا ہے کہ نماز ادا کریں لیکن دماغ کہہ رہا ہے کہ ابھی تو وقت ہے بعد میں پڑھ لوں گا/گی ۔یہ سین نہ نکلے ۔ ایسے ہی کئی گناہ شیطان ہمارے سامنے خوبصورتی سے پیش کرتا ہے اور ہم اس کی خوبصورتی کے جھانسے میں آ جاتے ہیں افسوس ! اس معاملے میں اور باتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ خیر اب فیصلہ تمھیں کرنا ہے کہ تمھیں اللّٰہ کا راستہ چنا ہے یہ شیطان کی پیروی کرنی ہے۔ اللّٰہ ہم سب کو اور ہمارے ایمان کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے ( آمین)
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Check Also
Close
Back to top button

Adblock Detected

Please disable it to continue using this website.