Tumhen Jana Ijazat Hai Season 1

ReadDownload
Ask for More Information

, ,

Tumhen Jana Ijazat Hai written by Amraha Sheikh

کہانی سے جھلکیاں
“تالیہ جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئی ولید کو اسٹڈی ٹیبل کی کرسی پے بیٹھا دیکھ کر ماتھا پیٹ کر رہ گئی۔۔
“آپ کو میں نے کہا تھا چھپ جائیں اور آپ ہیں کھلے سانڈ۔۔مم مطلب اس طرح بیٹھے ہیں اگر آپ کی وہ باڈی گارڈ ملازمہ اندر آجاتی تو جانتے ہیں آپ کی ممی مجھے دھکے مار کر گھر سے بے دخل کردیتیں۔۔تالیہ روانی سے بولتی ولید کی گھوری پر بات پلٹ گئی۔۔
ولید پوری بات سن کر کرسی سے کھڑا ہوتا قدم قدم چلتا اسکے مقابل آیا۔۔
“تمہے لگتا ہے ایسا سب ہوجاتا ؟
“جی بلکل ہوجاتا۔۔۔کیوں کیا نہیں ہوتا ؟ پہلے ہی آپکی ممی کو میرا یہاں رہنا پسند نہیں آیا پتہ نہیں کیسے مجھے کرائے پر رہنے کے لئے جگہ دے دی۔۔۔تالیہ سُمیرہ بیگم کی باتیں یاد کرتی خفگی سے اسے بتانے لگی جو دلچسپی سے اسکی باتیں سن رہا تھا۔۔۔
“یہی تو میری سمجھ میں نہیں آرہا میری پیاری ممی نے کیسے کسی پر اتنا عظیم احسان کیا ہے لیکن ایک بات سمجھ لو مس تالیہ یہ میرا گھر ہے اور میں فراڈیوں کو چھوڑتا نہیں ہوں یہ یاد رکھنا۔۔۔۔”
ولید سنجیدگی سے اسے دھمکاتا کمرے سے نکلنے لگا جب کے تالیہ منہ کھولے ولید کو دیکھنے لگی جو اُسے فراڈ سمجھ رہا تھا اس سے قبل ولید کمرے سے نکلتا تالیہ تیزی سے آگے بڑھتی اسکے سامنے کھڑی ہوئی ولید بروقت ایک دو قدم پیچھے ہٹا۔۔
“آپ مجھے فراڈ سمجھ رہے ہیں میں کس اینگل سے آپ کو فراڈ نظر آرہی ہوں۔۔”
“وہ فراڈ نہیں ہوتا جس کا کوئی بھی اینگل فراڈ دیکھے۔۔ولید نے دوبدو جواب دیا تالیہ کے گال غصّے سے سرخ ہوگئے۔۔
“آپ سے اچھی آپ کی ممی ہیں کم از کم انہوں نے مجھے فراڈ تو نہیں سمجھا ہنہہ۔۔”

Amraha Sheikh is a Social Media writer and now her Novels (Tumhen Jana Ijazat Hai) are being written with Novels Hub. Novels Hub is a new platform for new or well-known Urdu writers to show their abilities in different genres of Urdu Adab.

Regards

Novels Hub

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tumhen Jana Ijazat Hai Season 1”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?