Authors

Larki Ho Tum

ہمارے معاشرے میں ایک لڑکی کے سارے خواب اس ایک جملے پر ٹوٹ جاتے ہیں۔۔
لڑکی پڑھائی کر رہی ہے۔۔
ڈاکٹر بننا چاہتی ہے ، انجینئرنگ کرنا چاہتی ہے ، فوج میں جانا چاہتی ہے مگر نہیں نا۔۔
لڑکی ہے وہ یہ سب کیسے کر سکتی ہے افففف بہت بڑا گناہ ہے بھئی یہ تو۔۔
تمیز سے بات کرو لڑکی ہو تم۔۔
تمیز سے چلا کرو لڑکی ہو تم۔۔
زبان کم چلایا کرو لڑکی ہو تم۔۔
پڑھائی سے زیادہ گھر کے کاموں پر توجہ دو لڑکی ہو تم۔۔
بھائی کے ساتھ مقابلہ مت کیا کرو لڑکی ہو تم۔۔
نوکری نہیں کرسکتی لڑکی ہو تم۔۔
اتنے خواب مت سجاؤ لڑکی ہو تم۔۔
دکھ جھیلنے کی عادت ڈال لو کیونکہ
لڑکی ہو تم۔۔
آج ہمارے معاشرے میں لڑکی ہونا بھی ایک گناہ بن گیا ہے۔۔
کیوں ہم ہمیشہ اپنی بیٹیوں کو ہی سمجھاتے ہیں۔۔
کیا بیٹوں کو نہیں سمجھانا چاہیے۔۔
کیوں آخر ہر بات کا الزام ایک لڑکی کو ہی دیا جاتا ہے۔۔
زیادتی اس کے ساتھ ہوئی ہے مگر وہ مجرم بنا دی جاتی ہے آخر کیوں نہیں پوچھتے اس مرد سے جس نے یہ گھٹیا حرکت کی ہوتی ہے۔۔
اسلام نے جتنی عزت عورت کو دی ہے نا شاید ہی کسی اور مذہب نے دی ہو۔۔
جب اسلام نے عورت کو اتنی عزت دی ہے تو پھر تم کون ہو اس کی عزت نا کرنے والے۔۔
کیا تمہیں خوف نہیں آتا اس دن سے جب تم سے سوال کیا جائے گا عورت کے حقوق کی ادائیگی گا اور تمہارے پاس کوئی جواب نا ہوگا۔۔
“عورتیں کے معاملے میں اللّٰہ سے ڈرتے رہو۔۔”
حدیث و قرآن میں صاف الفاظ میں عورت کے حقوق بیان کیے گئے ہیں پھر تم کیونکر نہیں ڈرتے اس معاملے میں۔۔
لڑکی ہے وہ اسے عزت دو۔۔
اسے حوصلہ دو۔۔
اسے کامیاب ہونے دو۔۔
اسے اپنا ہر جائز خواب پورا کرنے دو۔۔
ہم یہ کیوں کہتے ہیں کہ
“ارے لڑکی ہے وہ نہیں کر سکتی یہ “
ہم یہ کیوں نہیں کہتے
“ارے لڑکی ہے وہ سب کر سکتی ہے”
۔«««««۔
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Check Also
Close
Back to top button

Adblock Detected

Please disable it to continue using this website.