Complete Novels

Dukhtaran Maqsood

اس ناول کی جھلکیاں ہمیں ایک ایسے معاشرے کی سیر کراتی ہیں جہاں تعلیم کو ہر فرد کا بنیادی حق سمجھا جاتا ہے۔ یہ داستان چار بہنوں کی ہے جو ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ جنس کی بنیاد پر کسی کو کمزور یا بوجھ سمجھنا نہ صرف غلط ہے بلکہ ناانصافی بھی ہے۔ لڑکیاں رحمت ہیں، اور انہیں وہ ماحول فراہم کرنا چاہیے جہاں وہ اپنی اندرونی مضبوطی کو پہچان سکیں اور اسے بروئے کار لا سکیں۔ اس ناول میں آپ کو زندگی کے کئی اہم سبق ملیں گے جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دیں گے

Khwabo Sa Jaha

یہ کہانی ہے رب پر یقین رکھنے کی صبر کی رب سے مدد کی۔۔۔ایک دوسرے سے محبت و ہمدردی کی۔۔ملک کے لیے اپنی جان داؤ پر لگانے کی ۔۔۔مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی۔۔ہسبینڈ وائف کے ایک دوسرے سے بے لوس محبت کی

Ishq Pardaaz

 یہ کہانی ہے ماہین خان کی جس کا ٹرسٹ ایشوز اسے لے ڈوبتا ہے
یہ کہانی ہے ردا خان کی جو انتقام کے لیے شادی کرتی ہے
یہ کہانی ہے عائزہ عبداللّٰہ کی جو اپنے شوہر کی دیوانی پہ ترس کھا کر شراکت داری کرنے لگتی ہے
یہ کہانی ہے فائقہ صبحانی کی جو اپنے بھائی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہے اور اس کی سزا بھی پا لیتی ہے

Mohabbat Bojh Nahi

یہ کہانی بچپن کے دو دوستوں کی ہے۔جن کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی تھی۔قسمت نے ایسا کھیل کھیلا دونوں کو الگ ہونا پڑا۔12 سال بعد قسمت نے دونوں کا سامنا دوبارہ کروایا۔مگر وقت بدل چکا تھا۔قسمت بدل چکی تھی۔زوہان مصطفی کی محبت نفرت میں تبدیل ہو گئی تھی۔اور نایاب فہیم عباسی زوہان مصطفی کی محبت کا سامنا کرتے کرتے اپنے اخری حد تک پہنچ گئی تھی۔قسمت نے اگے کیا کیا وہ تو کہانی میں پتہ چلے گا۔مگر وقت مرہم بھی ہوتا ہے اور زخم بھی دیتا ہے

Yakeen Ki Raah

اے اللہ تو جانتا ہے میرے دل کا حال تو وہ کرنا جو میرے حق میں بہتر ہے ۔
میں اکثر سوچتی ہوں کتنا اچھا ہے
کہ اللہ کو وضاحتیں نہیں دینی پڑتی
کتنا اچھا ہے کہ وہ بن کہے سن لیتا ہے وہ
بس دل دیکھتا ہے اور دل دیکھ لے تو پھر پھیر دیتا ہے
میں سوچتی ہوں کہ کسی ہمدرد کا کندھا میسر انے سے کتنا بہتر ہے
اس امید کا ہونا ” کہ وہ ہے “۔
اس اطمینان کا ہونا کہ “میرا اللہ مجھے گرنے نہیں دے گا “۔

Wehshat e Haqiqat

یہ کہانی ہے ایک ایسے شخص کی جسے دنیا ڈیول کے نام سے جانتی ہے۔ جس نے اپنی ہی بچپن کی محبت کو ونی میں لیا تھا صرف بدلے کے خاطر۔ یہ جانتے ہوۓ بھی کہ وہ اُسکے بھائی کی منگیتر ہے۔ کیا وہ اُسے وہ مقام اور عزت دے گا جو ایک بیوی کا حق ہوتا ہے۔

Tawakkal

“تَوَكُل” محبت، ایمان، اور صبر کی ایک دلکش کہانی ہے جو جدید دور کے پاکستان کی پس منظر میں سیٹ کی گئی ہے۔ داریا، جو ایک شہر میں رہتی ہے، اور ارحان، جو دوسرے شہر میں مقیم ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے غیر متوقع طور پر ایک دوسرے سے جڑتے ہیں۔ ان کی جڑت ایک گہری اور جذباتی محبت میں بدل جاتی ہے، مگر یہ متعدد دل شکنیوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے کیونکہ ارحان بار بار داریا کا اعتماد توڑتا ہے۔
داریا کا سفر ایک گہرے موڑ پر آتا ہے کیونکہ اس کی ارحان کے ساتھ محبت اسے اللہ کے قریب کرتی ہے۔ اپنے پختہ نمازوں اور ثابت قدم ایمان کے باوجود، ہر جدائی مایوسی لاتی ہے، لیکن اس کا عزم ایک اعلیٰ منصوبے پر اعتماد کرنے کا مضبوط ہوتا ہے۔ جب ان کی بے ترتیب رشتہ اپنے ٹوٹنے کی حد تک پہنچ جاتا ہے، تو داریا ایک مشکل فیصلہ کرتی ہے اور بیرون ملک اسکالرشپ کے حصول کے لیے

Darband

جب موسم، گاڑی اور قسمت عین موقع پر خراب ہو جائیں تو انسان کو کیا کرنا چاہیے؟ جس دن کا آغاز ہی بری خبر سے ہو اس کا انجام بھلا کیسے ہوسکتا ہے؟ یہ کہانی ہے ان کرداروں کی جن کا مقابلہ ایک دوسرے سے نہیں بلکہ اپنی قسمت سے ہے۔ کیا کوئی اپنی قسمت سے جیت بھی سکتا ہے؟

Murda Khana

جوانی کی زندگی پر اثر انداز ہوتے بچپن کے واقعات کی عکاسی کرتا ایک ایسا ناول جو آپ کے رونگھٹے کھڑے کردے گا۔جس کے ہر موڑ پر تجسس آپ کے وجود میں اپنے پنجے گاڑے گا۔ایک ایسا ناول جس کے ہر کردار کی کہانی آپ کو خوف میں مبتلا کردے گی۔یہ کہانی محبت یاں بدلے کی نہیں،یہ کہانی ہے اپنے اندر موجود خوف کا سامنا کرنے کی جس کا ہر کردار اپنے اندر ایک درندے کو چھپائے بیٹھا ہے

Chungaal

اندھیری رات اور  اپنے جوابوں کے حصول کے لیے ہاریکا آ یان پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے چلی ۔۔۔ کیونکہ چڑھائی کے نیچے اور چوٹی کے درمیان کہیں اس راز کا جواب ہے کہ ہم کیوں چڑھتے ہیں۔
 زندگی جہاں گیلی ہے وہاں بہتر ہے۔
ہر غوطہ ایک نیا ایڈونچر ہے۔
سمندر بلا رہا ہے، اور مجھے غوطہ لگانا ہے۔
گہرائیوں کے چھپے ہوئے خزانوں کو دریافت کرنا۔
اور برق پاشا کو سمندر کی تہہ کو چیرتے اس سے راز نکالنا ایک تھرل لگتا ہے
ہم آگے بڑھتے رہتے ہیں، نئے دروازے کھولتے ہیں، اور نئی چیزیں کرتے رہتے ہیں، کیونکہ ہم متجسس ہوتے ہیں اور تجسس ہمیں نئی راہوں پر لے جاتا ہے۔
اور نور ایسمیرے ۔۔ اسے دراصل ایک بیماری لاحق ہے جو کہ لاعلاج ہے ۔۔ اور وہ بیماری ہے “تجسس ” کی
طہ اور عبیرہ ۔۔ وہ ہاتھ ملا کے  دریافت کرنا کرنا چاہتے ہیں ۔۔ اس دنیا کو ۔۔ اور اس دریافت میں وہ اپنی ایک کہانی بناتے ہیں کیونکہ وہ ہمسفر ہیں ۔۔
اور ان سب کے بعد ساحل حریب ۔۔۔ ایک جنگجو ۔۔ وہ دنیا فتح کرنے کا خواب پالے شہر شہر کے سفر پہ گامزن ہے
اس سب میں سے کوئی نہیں جانتا کہ کس کو یہ دنیا کہاں لے جائے گی ۔۔۔۔ اور کیسے ملا دے گی
۔دوستی دنیا کی سب سے مشکل چیز ہے جسے سمجھانا ہے۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جو آپ اسکول میں سیکھتے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے دوستی کا مطلب نہیں سیکھا، تو آپ نے واقعی کچھ نہیں سیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Qaswah

اس کہانی کو لکھنے کا مقصد صرف ایک ہے۔۔۔اور وہ ہے کشمیر۔۔۔فلسطین۔۔۔شام۔۔۔بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم۔
یہ صرف کشمیر کی کہانی نہیں، بلکہ زمین انبیاء کی بھی کہانی ہے۔۔۔زمین مسلماں کی بھی کہانی ہے۔

Ruby

یہ کہانی در حقیقت “روبی” ڈائمنڈ” کے گرد گھومتی ہے جسے کھوجنے پر آفیسر ہارون زمان اور آفیسر انشره كريم معمور ہیں۔ کس طرح سے وہ دونوں اپنے آپسی اختلافات پس پشت ڈال کر اس چوری ہوۓ بیش قیمت روبی ڈائمنڈ کو ڈھونڈنے میں جت جاتے ہیں، یہ آپ کو یہ کہانی پڑھ کر پتا چلے گا.
1 18 19 20 52
Open chat
Hello 👋
How can we help you?