Poetry Collection by Tehzeeb Sani

Ask for More Information

Meet The Author

Poetry Collection by Tehzeeb Sani

فقط اک لفظ میں جاناں
تمہیں تحریر کرنا ہے
مگر وہ لفظ نہیں ملتا
تمہیں میں چاند لکھوں تو
یہ کچھ اچھا نہیں لگتا
کہ اس میں داغ ہوتا ہے
تمہیں گر پھول لکھوں تو
یہ گوارہ نہیں مجھکو
ازل سے اسکی فطرت ہے
سدا کھِلا نہیں رہتا
تمہیں میں عشق لکھوں تو
مقامِ تشنگی ہے یہ
فقط خوشیاں نہیں دیتا
تمہیں گر خواب لکھوں تو
نظر کچھ اور آتا ہے
تعبیریں اور ہوتی ہیں
تمہیں گر آسماں لکھوں
تو دل کو وہم ہوتا ہے
بہت ہی دور ہے یہ تو
میری پہنچ سے باہر ہے
میں سوچا زندگی لکھ دوں
یہ کچھ اچھا لگا لیکن
تبھی پھر مجھکو یاد آیا
کسی کی یہ نہیں ہوتی
یہ سارے لفظ لکھ ڈالے
مگر وہ لفظ نہیں ملتا
مجھے پھر خیال آتا ہے
کہیں حسرت نا رہ جاۓ
سُنو جاناں___!
زرا سا تم ہی بتلا دو
کہاں سے لفظ وہ ڈھونڈوں؟
کہ تم بھی جانتے تو ہو
میری چھوٹی سی خواہش ہے
فقط اک لفظ میں جاناں
تمہیں تحریر کرنا ہے
از قلم تہذیب ثانی❤

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Poetry Collection by Tehzeeb Sani”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?