Article Firqe

Ask for More Information

Article Firqe

آج کے معاشرے کا سب سے اہم سوال۔۔
تمہارا فرقہ کیا ہے؟؟؟
کیا ہے یہ فرقہ۔۔
سنی شیعہ وہابی دیوبندی اور بھی بہت سے فرقے آج مسلم قوم میں پائے جا رہے ہیں۔۔
اور یہ فرقے انسان نے خود بنائے ہیں۔۔
اگر ہم اللّٰہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں تو ہم مسلمان ہیں۔۔
اور مسلمان مسلمان ہوتا ہے اس میں شیعہ سنی نہیں دیکھا جاتا۔۔
اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا اور ہمارے قبیلے بنائے تاکہ ہم پہچانے جا سکیں۔۔
قبیلوں سے مراد ہے فرقے نہیں بلکہ نام ہے۔۔
اب دنیا میں سب انسانوں کا نام ایک تو نہیں ہوسکتا نا۔۔
اسی طرح قبیلہ بھی ایک نہیں ہوسکتا سب کا۔۔
جیسے اگر آج ایک مسلمان پاکستان میں رہ رہا ہے تو وہ پاکستانی کے نام سے دنیا میں جانا جاتا ہے پہلے اس کے بعد مسلمان کے نام سے۔۔
ایک مسلمان انڈیا میں رہتا ہے تو وہ ساری دنیا میں پہلے انڈین کے نام سے جانا جائے گا پھر مسلمان کے نام سے۔۔
ایک مسلمان امریکہ میں رہتا ہے تو وہ پہلے امریکی ہوگا پھر مسلمان جانا جائے گا۔۔
قبیلہ ملک پہچان ہیں۔۔
مگر فرقے ہماری پہچان نہیں ہیں۔۔
یہ تو کھلا فساد ہے۔۔
کیوں نا ہم اس سنی شعیہ وہابی سے نکل کر ایک مسلمان بن جائیں۔۔۔
کوئی پوچھے تم کون ہو تو یہ نا بتانا پڑے ہم سنی ہیں ہم شعیہ ہیں ہم وہابی ہیں ہم فلاع تو ہم وہ۔۔
بلکہ ہم یہ کہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔۔
ہم امتِ مسلمہ ہیں۔۔
ہم پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ہیں۔۔
تو کیوں نا پھر ان گروہ بندیوں میں سے باہر نکل آئیں اور ایک مسلمان بن جائیں۔۔
یک جان بن جائیں۔۔
قیامت کے دن سوال ہوگا تم کون ہو تو جواب میں سنی شعیہ نہیں بلکہ صرف مسلمان سنا جائے گا۔۔
تو پھر مسلمانو جاگ جاؤ اور نکل آؤ ان گروہ بندیوں سے۔۔
تمہاری پہچان کیا ہے؟؟؟
تمہاری پہچان تمہارا ایمان ہے تمہارا عقیدہ ہے تمہارا مذہب اسلام ہے۔۔
تم پاکستانی ہو تم مسلمان ہو۔۔
تم اللّٰہ کے پیارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ہو۔۔
یہ ہے تمہاری پہچان۔۔
فرقوں کو پیچھے چھوڑ دو۔۔
یہ فساد کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔
۔«««««۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Article Firqe”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?