Unwanted

Ask for More Information

Unwanted

ہمارے یہاں ان وانٹڈ چیزیں بہت سی ہیں مگر آج میں بات کروں گی۔ان وانٹڈ چائلڈ کی۔۔
دیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں بہت طرح کے انوانٹڑ چائلڈ ہیں مگر میں صرف تین کی بات کروں گی۔۔
پہلے نمبر پر آتے ہیں وہ بچے جو کسی کی ہوس کا نتیجہ ہوتے ہیں۔۔
ایسے بچے یا تو کڑوے کے ڈھیر میں پھینک دیے جاتے ہیں یا پیدا ہونے سے پہلے ہی انہیں مار دیا جاتا ہے یا پھر کسی ادارے میں دے دیے جاتے ہیں کیونکہ ان پر ناجائز کا ٹیگ لگا ہوتا ہے۔۔
سو میں سے شاید کوئی ایک یا دو بچے ایسے ہوں گے جن کو اچھی پرورش تو مل جاتی ہے مگر ناجائز کا ٹیگ تب بھی نہیں اترتا۔۔۔
آخر قصور وار کون؟؟؟
کیا وہ بچے جو اپنی مرضی سے آئے ہی نہیں اس دنیا میں یا پھر یہ ہوس کے پجاری۔۔
دوسرے نمبر پر آتے نارمل یا ابنارمل  بچے۔۔
یہ بھی ایک طرح سے ان وانٹڈ ہی بن جاتے ہیں کیونکہ ان کی ذمہ داری بہت زیادہ ہوتی ہے۔۔
ان کی ہر چیز کا خیال خود رکھنا پڑتا ہے۔۔
اور والدین کی اکثریت ایسے بچوں کو کسی ادارے کے حوالے کر دیتی ہے۔۔
بہت کم بچے ایسے ہوں گے جن کے والدین نا صرف انہیں اپنے ساتھ رکھتے ہیں بلکہ ان کا خیال بھی رکھتے ہیں۔۔
مگر کبھی کبھی یہ والدین بھی تنگ آجاتے ہیں۔۔
قصور تو ان کا بھی نہیں یہ تو سب قدرت کے فیصلے ہیں۔۔
جب قرآن میں کہا گیا کہ “ہم تمہیں تمہاری اولاد اور مال کے ذریعے آزمائیں گے” تو پھر یہ لوگ کیوں نہیں سمجھتے۔۔
رب کے فیصلے سے آپ کبھی انکار نہیں کر سکتے۔۔
اللّٰہ آپ کو آزما رہا ہوتا ہے اور جب آپ ایسی اولاد کو اداروں کے حوالے کر دیتے ہیں ان کو بوجھ سمجھتے ہیں تو آپ اس آزمائش میں فیل ہوجاتے ہیں۔۔
تیسرے نمبر پر آتے ہیں ہیجڑے جنہیں لوگ بہت سے اور ناموں سے بھی بلاتے ہیں۔۔
ان کے پیدا ہوتے ہی انہیں ان جیسوں کے پاس چھوڑ آیا جاتا ہے اور پھر ان کے مقدر میں بس ناچ گانا ہی رہ جاتا ہے۔۔
شاید یہ بچے زیادہ بدقسمت ہوتے ہیں کیونکہ اکثریت کو تو ان کی ماں خود بھی پسند نہیں کرتی۔۔
معاشرہ انہیں کھیل کھلونا سمجھتا ہے۔۔
کیا ان کا گناہ ہے؟؟؟
ان کو کس چیز کی سزا دی جاتی ہے؟؟
یہ بھی ایک آزمائش ہوتے ہیں نا صرف والدین کے لیے بلکہ معاشرے کے لوگوں کے لیے بھی۔۔
مگر آخر سمجھے کون؟؟؟
Stop calling them unwanted..

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Unwanted”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?