Logo Loading

Dost

Ask for More Information

Dost

دوستی ایک بہت ہی انمول اور خوبصورت رشتہ ہے۔۔
اچھے دوست ہونا اچھی قسمت کی نشانی ہے۔۔
کہ کسی نے کیا خوب کہا ہے۔۔
دوست اچھے ہوں تو برا وقت بھی آسانی سے کٹ جاتا ہے۔۔
ایک سچا دوست تو وہ ہوتا ہے جو آپ کے چہرے سے آپ کی ساری پریشانی سمجھ جائے۔۔
دوست تو وہ ہوتا ہے جو آپ کے ساتھ تب کھڑا ہو جب کوئی نا ہو آپ کے ساتھ۔۔
دوست وہ عزیم ہستی ہے جسے دیکھ کر ہی دل کا حال چہرے پر عیاں ہوجاتا ہے۔۔
جسے دیکھ کر پریشانی میں بھی چہرے پر مسکراہٹ آجائے۔۔
دوست وہ ہوتا ہے جو غیروں کے سامنے آپ کا مزاق نا اڑائے۔۔
جو آپ کے لیے لوگوں سے لڑنے کی ہمت رکھتا ہو۔۔
آپ جب اسے کوئی بات بتائیں تو آپ کو پتا ہو کہ آپ کی یہ بات غیروں تک نہیں پہنچے گی۔۔
دوست وہ ہے جو آپ کو سیدھی راہ پر لے کر چلے نا کے وہ جو آپ کو غلط راستے دیکھائے۔۔
دوست تو وہ ہے جو آپ کو کبھی ناراض نا ہونے دے۔۔
اور اگر کبھی آپ ناراض ہوجائیں تو آپ منانا جانتا ہو۔۔
دوستی ایک خوبصورت رشتہ ہے اسے بدنام مت کریں۔۔
دوستی کے نام پر دھوکہ اور فریب مت دیں۔۔
دوستی کی بنیاد ہمیشہ سچی رکھیں۔۔
جو دوستی جھوٹ پر قائم ہو وہ دوستی نہیں ایک فریب ہے۔۔
دوغلے دوستوں سے بچ کر رہیں۔۔
کبھی کبھی آپ کی زندگی میں دوست کی شکل میں سانپ بھی آجاتے ہیں۔۔
ایسے سانپوں سے بچ کر رہیں۔۔
مخلص دوست اس دنیا میں ملنا مشکل ہے۔۔
کوشش کریں کہ آپ بھی کسی کے لیے ایک اچھے اور مخلص دوست بنیں۔۔
دوستی اس انسان سے رکھیں جو آپ کو سیدھے راستے کی طرف لے کر چلے۔۔
وہ دوست جو آپ کو غلط راستوں پر چلنے کا بولے وہ دوست نہیں دشمن ہے۔۔
وہ دوست جو آپ کو آپ کے شوق پورے کرنے سے روکے وہ ایک حاسد ہے دوست نہیں۔۔
اور ایک بات جو سب سے ضروری ہے۔۔
آپ خود کے سب سے اچھے دوست ہیں۔۔
آپ کو آپ سے زیادہ بہتر صرف اللّٰہ جانتا ہے۔۔
سچا دوست چاہیے؟؟؟
تو اللّٰہ ہے نا۔۔
اللّٰہ سے دوستی کرو۔۔
اللّٰہ کو اپنے دل کا حال سناؤ
اپنی مشکلیں بتاؤ۔۔
یقین جانو کبھی مایوس نہیں ہو گے۔۔۔
انسانوں پر اتنا بھروسہ مت کرو۔۔
خود کو اتنا بہتر بناؤ کہ لوگ آپ سے دوستی کرنے کے خواہشمند رہیں آپ کو برا بھلا نا کہیں۔۔
۔«««««۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Dost”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?