ALLAH Meharban

Ask for More Information

Meet The Author

تقریباً دو دن پہلے میں نے ایک جگہ پڑھا کہ
“جن دعائوں سے تمہیں سکون ملنے لگے تو سمجھ جائو کہ تمہارے رب کو تمہارا مانگنا پسند آ گیا ہے”
تو اچانک ہی میرے دل میں خیال آیا کہ کیا واقعی اللّٰہ پاک کو میرا شکر ادا کرنا پسند آ گیا ہے۔ کیوں کہ مجھے تو ہر دعا کے ساتھ اس کا شکر ادا کرنے سے ہی سکون حاصل ہوتا ہے۔
اس وقت انداذہ ہوا کہ بےشک دعائوں کی قبولیت پر بہت ذیادہ خوشی حاصل ہوتی ہے لیکن یقین مانو جب اللّٰہ پاک ہمارے لیے کوئی فیصلہ کرتا ہے وہ فیصلہ جو ہمارے لیے بہترین ہوتا ہے لیکن ہم نے دعا کسی اور چیز کی طلب میں کی ہو اس وقت اس فیصلے پر بھی مسکرا دینا اور اس پاک ذات پر یقین رکھتے ہوئے اس کا شکر ادا کرنے سے جو خوشی ملتی ہے وہ اور کہیں نہیں ملتی۔ شاید دعا کے قبول ہو جانے پر بھی نہیں- بس وہ ہی وقت ہوتا ہے جب ہمیں احساس ہوتا ہے کہ واقعی دل کو سکون اللّٰہ پاک کے فیصلوں پر راضی ہونے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ اس وقت جو احساس ہم پر طاری ہوتا ہے شاید ہی ہم کبھی پہلے اس احساس سے واقف ہوئے ہوں۔ اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اللّٰہ پاک کا وہی فیصلہ ہوتا ہے جس پے ہم کہ رہے ہوتے ہیں کہ “اس پاک ذات نے جس کی تعریف بیان کرنے کے لیے الفاظ کی قلت کا سامنا ہو . وہ واحد لاشریک ذات نے ہم گناہ گاروں کو جو اپنی ہر سانس کے بدلے گناہ کرتے ہیں بغیر مانگے اتنا نوازا”۔
“اس وقت الفاظ نہیں ہوتے اور کچھ کہنے کے لیے سوائے اس کے ” الحمدللّٰہ
اگر دیکھا جائے تو اس دنیا میں موجود ہر چیز ہمیں اللّٰہ پاک سے جوڑتی ہے۔
کیا اس کی قدرت کو جاننے کے لیے اتنا کافی نہیں کہ اس نے ہمیں پیدا کیا ہمیں بےشمار صلاحیتوں سے نوازا۔ ہم چلتے پھرتے ہیں، سانس لیتے ہیں، کھا سکتے ہیں، پی سکتے ہیں، بول سکتے ہیں، اس پاک ذات نے ہمیں سوچنے سمجھنے کے لیے دماغ دیا تو اس کے ساتھ ہمیں احساسات کے لیے ایک خوبصورت دل سے  بھی نوازا. جی ہاں اس نے تو ہمیں ایک خوبصورت دل ہی دیا ، آگے یہ ہم پے منحصر ہے کہ ہم نے اس دل کو ابھی تک اتنا ہی خوبصورت دکھا ہو ہے کہ ہم اس دنیا میں آئے  (جب اس پاک ذات نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا) تو اس وقت تھا۔
صرف اتنا ہی نہیں ان سب خوبیوں کے علاوہ بھی تو اس نے ہر انسان میں ایک خاص خوبی رکھی ہے؛ جی ہاں! ایک خاص خوبی’ اس دنیا میں ہر انسان کا کوئی نا کوئی شوق ہے اور وہ شوق یقیناً وہ ہی ایک خوبی ہی، وہ ہی ایک صلاحیت جس میں انسان کو محارت حاصل ہے۔کیا اس پاک ذات کی قدرت جاننے کے لیے اتنا کافی نہیں کہ ایک انتہائی چھوٹی چیونٹی کو اس ( اللّٰہ پاک ) نے بنایا۔
جو کھانے، چلنے، پھرنے جیسی تمام صلاحیتوں کی مالک ہے۔
اس گندم کے دانے کے برابر چیونٹی میں بھی اس پاک ذات نے دل بنایا، اس میں بھی احساسات پیدا کیے، اس کو بھی دعا کے قابل بنایا۔
کیا اس پاک ذات کی قدرت کو جاننے کے لیے اتنا کافی نہیں کہ؛ وہ انتہائی چھوٹی سی چیونٹی جو ہمارے پائوں تلے آ کر مر سکتی ہے اس کے اندر اس نے ہاتھی کو مارنے کی صلاحیت رکھی’ جب کہ ایک ہاتھی مقابلے میں کئی انسانوں پر غالب ہو۔
کیا اس کی قدرت کو جاننے کے لیے اتنا کافی نہیں کہ اس کی قدرت کو بیان کرنے کے لیے بے شمار مثالیں ہیں
جو شاید میں زندگی بھر بھی مکمل بیان نہیں کر سکتی۔
تو کہو نا! کہ وہی ذات ہے جو تعریف کے قابل ہے اور بے شک (اس میں کوئی شک نہیں) کہ وہی پاک ذات ( اللّٰہ پاک) ہے جو عبادت کے لائق ہے۔
تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے اس کی عبادت کے لیے دنیا کے سارے کام’ پھر کیوں تم دنیا کی مصروفیات میں اس ذات کو بھول رہے ہو جس نے رزق دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اور پھر بے شک وہ رزق دیتا ہے اور وسیلے بھی خود ہی بناتا ہے۔
اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس کے ایک “کن” کی دیر ہے پھر تو چاہے وسیلے کی ضرورت بھی نہ پڑے؛ کیا تمہیں نہیں معلوم اس نے تو کیڑے کو پتھر میں بھی زندہ رکھا’ وہاں بھی تو دیا نا اس کو رزق
تو تم کیوں رزق کی فکر میں رزق دینے والے کو ہی یاد نہیں کرتے۔۔۔؟
تو پس جب اس کا بلاوا ہو (آذان) تو چھوڑ دو دنیا کے سارے کام۔
تم ایک بار اس کے سامنے سجدہ ریز ہو کر تو دیکھو؛ پھر دیکھو تو سہی وہ تمہیں سکون، کامیابی اور رزق سب ایک ساتھ دے گا۔
تم یاد رکھو نا کہ “جو اس کے سامنے جھکتا ہے وہ پھر اسے دنیا کے سامنے نہیں جھکنے دیتا”۔
کیا تمہیں یاد نہیں سورہ البقرہ کی وہ آیت:
لہٰذا تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا، اور میرا شکر ادا کرو”۔”

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “ALLAH Meharban”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?