Logo Loading

Khudkushi Q?

Ask for More Information

Khudkushi Q?

سب سے پہلی بات جو میں کہوں گی مزید وضاحت سے قبل وہ یہی ہے کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے. اب اگر بات خودکشی کی کی جاۓ تو یہ ایک حقیقت ہی ہے لوگ سچ میں کرتے ہیں. یہ دنیا فقط ایک غم کا گہوارہ ہے آج جو خوش ہے وہ کل اداس ہوگا مگر یہ کہاں لکھا ہے جو غمگین ہوتا ہے وہ خوش نہیں ہوگا. امید یہ لفظ بہت اہم ہے. وہ کہتے ہیں نہ امید پر دنیا قائم ہے یہ سچ بات ہے. to the point بات کرتی ہوں غم تو ہر کسی کی زندگی کا حصہ ہیں کسی کا طویل تو کسی کا قلیل مگر یہ کہاں لکھا ہے کہ مایوس ہوکر زندگی ختم کر لو. ہم کیوں نہیں سمجھتے کہ یہ جان یہ جسم اس پر موجود سر کے ایک ایک بال سے لے کر پیر کے ناخن تک ہمیں اللہ پاک کے حضور جواب دہ ہونا ہے ہمیں حساب دینا ہے ہر اس اذیت و تکلیف کا جو جان بوجھ کر ہم نے خود کو پہنچائی. ہمارا جسم و روح اللہ پاک کی امانت ہے ہمارا کوئی حق نہیں ہے خود پر اور خود کشی کو اسلام میں حرام حرام قرار ریا گیا ہے تو پھر یہ راہ کیوں کر منتخب کرنا. کیا آپ قبول کریں گے حرام موت؟
یہاں زندگی کے آخری نقطے کے انتخاب کا حق آپکو دیا ہی کس نے ہے اور آپ اتنی بڑی غلطی کے مرتکب ہو کر سمجھیں گے کہ اللہ پاک آپکو بخش دے گیں؟ ٹھیک بات ہے یہ کہ اللہ پاک کے حضور ہر گناہ کی بخشش ہے سوائے نماز کے مگر میں آج آپکے علم میں اضافہ کرتی چلوں معافی ضرور ملتی ہے کہ اس رب کی قدرت بہت وسیع ہے اور ہماری پہنچ قلیل ہے مگر ہمیں بخشش ہمارے گناہوں کی سزا مکمل کرنے پر ملے گی اور اس ایک Fact پر میں باقاعدہ research کر چکی ہوں اور احادیث، قرآن و سنت کی روشنی میں مجھ پر یہ حقیقت عیاں ہوئی کہ معافی سزا کی تکمیل کے بعد ملے گی تو اتنا بڑا گناہ ہے یہ آپکا خیال ہے کہ اسکی سزا چھوٹی ہوگی اگر وہ رب جلیل و قدیر اور رحیم ہے تو وہی رب پاک جبار و قہار بھی ہے.
اور اگلی بات یہ کہاں کا حل ہے دنیا سے چھٹکارا حاصل کرنے کی روش میں آخرت بھی تباہ کر لینا.
اب میں آپکو حل پیش کرتی ہوں میں زندگی میں اکثر لوگوں کو کہتی ہوں اپنے لیے goals سیٹ کریں اپنی زندگی کا مقصد بنائیں یہ بہت ہی اہم ترین نقطہ ہے اگر آپ حقیقت میں اس پر سنجیدگی سے سوچنے لگیں تو پھر میری طرح آپکا سب کچھ آپکے مقاصد کا حصول ہوگا. پھر کوئی غم آپکو بڑھنے سے روک نہیں سکتا. اور مایوسی جیسے کفر سے چھٹکارا ممکن ہوگا.
آپ جتنا بھی ناامید کیوں نہ ہوں آپ کے پاس جینے کو ایک وجہ ایک ڈھارس ہوگی اور یہ ایک وجہ ہی اہم ترین ہوگی. لوگ اس نقطے کو سوچتے نہیں ہیں مگر میری زندگی کا تو محور ہیں میرے مقاصد. مجھے تو اپنا سانس رکتا ہوا محسوس ہوتا ہے جب میں سوچتی ہوں میں نہ کر پائی تو؟ اور پھر اس سے آگے میں نہیں سوچ پاتی. خیر اللہ پاک ساتھ ہوں تو سب ممکن ہے، بتانے کا مقصد فقط اتنا ہے کہ میں اپنے مقاصد کو لے کر بے حد سنجیدہ ہوں میرے پاس انکے علاوہ جینے کی وجہ نہیں ہے مطلب کہ میں لوگوں کو اپنے جینے کا جواز نہیں بناتی (اب آپ لوگ کہیں گے آپ کے پیارے تو فلاں فلاں ایک بات سمجھ لیں میری اور دل میں بٹھا لیں کوئی نہیں ہوتا کسی کا کوئی نہیں جیتا کسی لی خاطر سب اپنے لیے جیتے ہیں آج آپکے ساتھ ہیں کل کو نہیں ہوں گے پھر آپ کیا کریں گے زندگی میں ازل سے ابد تک صرف آپ ہوتے ہیں اور آپکا تعلق ہوتا ہے اللہ پاک کے ساتھ اور یہ ہی سب حاصل و محصول ہی باقی سب تعلق عارضی اور فانی ہیں)
قصہ تمام کرتے ہیں مایوسی کفر ہے اور خودکشی حرام ہے ایک امید زندگی ہے اور ایک مقصد زندگی کا محور بن سکتا ہے.
شکریہ.

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Khudkushi Q?”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?